بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج نےدوبارہ لمبی چھٹیاں مانگ لیں

بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبی بنیادوں پر طویل چھٹیاں مانگ لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جج محمد بشیر نے چھٹیوں کیلئے دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ ہے تب تک رخصت دیدی جائے۔ انہوں نے چھٹیوں کیلئے طبی وجوہات کو بنیاد بنایا۔بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی جج محمد بشیر نے چھٹیوں کیلئے درخواست دی تھی تاہم طبیعت ٹھیک ہونے پر درخواست واپس لے لی تھی، جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں دونوں کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 + 1 =