رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ایک سلیکٹڈ آیا ناکام ہو کر گیا دوسرے سلیکٹڈ کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم سیاسی کامیابیاں حاصل کر کے سلیکٹیڈ کا باب ہمیشہ کے لیے بند کردیں گے۔خیرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کا انتخابی معرکہ فتح کرنے کے بعد اسلام آبا د کو فتح کرنے کے لیے نکلیں گے، عمران خان کا حال یہ تھا کہ وہ پارلیمنٹ سے کوئی بل بھی پاس نہیں کرا سکا تھا خلائی مخلوق آکر ان کے بل پاس کرواتی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جماعت کا لیڈر کافی عرصہ لندن میں تھا اس کو سلیکٹڈ بنا کر لانے کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے اور سیاست بحال کریں گے ساتھ میں ملک میں عوامی راج بھی قائم کریں گے۔
