فواد چودھری کی اہلیہ حبہ کا نام نو فلائی لسٹ سے نکلوانے کیلئےدرخواست دائر

سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد کا نام نو فلائی لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے حبہ فواد کی درخواست پر سماعت کی،حبہ فواد کی جانب سے وکیل قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،استدعا کی کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا ہے نام نو فلائی لسٹ سے نکالا جائے ،۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven + 14 =