چاہتی ہوں نوجوانوں کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں،لیپ ٹاپ ہوں ،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہےکہ میں چاہتی ہوں نوجوانوں کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں،لیپ ٹاپ ہوں ،قصور نے آج تک کسی اور جماعت کو گھسنے نہیں دیا۔کھڈیاں میں خاص جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قصور والو ً!آپ کے عشق نے بازی پلٹ دی ،ہم نے آپ نے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لیے قصور بھیجا ہے ،نواز شریف صاحب نے الیکشن کمپین کا آخری جلسہ آپ کے شہر میں آ کر کیا ہے ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج مسلم لیگ نے ملک بھر میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،یہ جھوٹے سروے نہیں کہہ رہے یہ بات کھڈیاں کی عوام کہہ رہی ہے،آپ جانتے ہیں کہ جب پچھلے 6.7 سال میں نواز شریف کے خلاف ظلم کی ہر حد کو کراس کیا گیا ،اور انتقامی سیاست میں ہوا جو سیاست میں آج تک نہیں کیا گیا ۔کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ،لیکن آج دیکھ لیں پاکستان کی سیاست نواز سے شروع ہورہی ہے اور نواز شریف پر ختم ہو رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی ماں کھوئی ہے جو واپس نہیں آ سکتی،میں آپ کی خاطر اس قوم کی خاطر تمام مظالم بھلا نے کو تیار ہوں ،آج سب کو دعوت دیتی ہوں کہ جلاؤ گھیراؤ اور ظلم کی سیاست ختم کرو ،تحریک انصاف کے بھی نوجوانوں کو دعوت دیتی ہوں جو جیل میں موجود ہیں ،آپ کو ورغلایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × one =