پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔”ایکسپریس نیوز ” کے مطابق رضا امیری مقدم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی عمل کے اختتام پر، میں پاکستانی قوم اورحکومت پاکستان کوملک گیر انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ پڑوسی، دوست اور برادر ملک کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ ہے۔
https://x.com/IranAmbPak/status/1755562797365088416?s=20
