پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ نے این اے182 میں میدان مارتے ہوئے ن لیگی امیدوار کو پچھاڑ کر رکھ دیاہے ۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 182( NA 182 ) کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ ایک لاکھ 9 ہزار 751 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد ثقلین بخاری 78 ہزار 6 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
