سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہو گئی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق این اے 112ننکانہ صاحب کے تمام 339پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شذرا منصب کھرل ایک لاکھ 5646ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں، ان کے مدمقابل آزادامیدوار اعجاز شاہ 93316ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
