این اے 64 گجرات کا نتیجہ روک دیا گیا، چودھری سالک حسین طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 گجرات 3 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا.الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کیاگیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 دن میں جواب بھی مانگاہے۔ الیکشن کمیشن نے آر او کو قیصرہ الہٰی یا ان کے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی پی او گجرات فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کو یقینی بنائیں۔ریٹرننگ افسر قیصرہ الہٰی کے تحفظات سن کر ازالہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve − one =