لاہور(سٹار ایشیا نیوز )امیرِجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےوزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے شکوہ کردیا۔
لاہور ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےامیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ مجھ پرقاتلانہ حملے کےبعد سب نےمجھے فون کیے۔
انہوں نےکہاکہ سفارتکاروں نےفون کیےمگر بلوچستان کےوزیرِ اعلیٰ نے3دن تک فون نہیں کیا۔
انہوں نےمزید کہاکہ ہم وہ لوگ نہیں جومشکل وقت میں اپنےکارکنان کو اکیلا چھوڑکر اپنا بندوبست کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار
یاد رہےکہ19مئی کو امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کےقافلے پرخود کش حملہ ہواتھا،جس میں 6کارکن زخمی ہوئےتھے۔