لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ ہمارے جیتے ہوئے الیکشن نہیں مان رہے،آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، چیف جسٹس تحقیقات کرائیں۔ان کا کہناتھا کہ قید تنہائی میں رکھا گیاہے،انتخابات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلاول کس منہ سے مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد کریں گے،لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 − 7 =