Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہسپتال کی ایمرجنسی میں جا گھسی، ڈرائیور مارا گیا

امریکہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہسپتال کی ایمرجنسی میں جا گھسی، حادثے میں ڈرائیور مارا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر میں پیش آیا جس میں ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب اپنی کار کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ہسپتال کی ایمرجنسی کی لابی میں جا گھسا۔ ڈرائیور کو فوری طور پر گاڑی سے باہر نکالا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 بچوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں