پیرس( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)فرانس کی جانب سےپارٹی چئیرمین عمران خان اور دیگر قائدین کےساتھ اظہار یکجہتی کےلیے فرانس کے دارالحکومت پیرس کےمقام پلس دی ریپلک پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرےمیں تحریک انصاف فرانس کےمتعدد رہنماؤں یاسر قدیر،راجہ ابرار کیانی،چوہدری افضال ڈھل کےعلاوہ دیگر کارکنان،خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نےہاتھوں میں پارٹی و قومی پرچم سمیت پلےکارڈز و بینرز بھی اٹھا رکھےتھےجن پرعمران خان سےیکجہتی کا اظہار کیاگیا تھا۔
مظاہرین نےعمران خان کےحق میں نعرے لگائےاور پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نےپی ڈیم ایم حکومت کےاقدامات کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی لیڈرشپ و کارکنان کیخلاف ماورائےقانون اقدامات اورظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ کچھ بھی ہو جائےوہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، عمران اسماعیل
مظاہرین نےپاک فوج کےشہداء و قومی ہیروز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔