جماعت اسلامی نےپیپلزپارٹی کی سراج الحق پر تنقیدکا جواب دیدیا

ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف نے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔قیصر شریف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی بتائیں پی پی نے پرویز مشرف سے این آر او کیوں لیا؟ پیپلز پارٹی جیسی عبرت ناک جیت اللہ کسی دشمن کو بھی نہ دے ، پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ کبھی پورا نہیں کیا ۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ سراج الحق کی سینئر وزیر کے طور پر کارکردگی ایک مثال ہے ، جماعت اسلامی عوام کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کی تلاش میں ہے،پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی ہمیشہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار رہی،پیپلز پارٹی کو ناگوار نہ گزرے تو بتائیں ایوب خان کی کابینہ میں وزیرخارجہ کون تھا؟جھوٹے،بے بنیاد الزامات سے کچھ نہیں ہوگا،کارکردگی سے جماعت اسلامی کا مقابلہ کریں،جو کراچی میں ہوا اس کے بعد پیپلز پارٹی بے نقاب اور ناکام ہو چکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × one =