یاسمین راشد کو چار روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نےجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کےمقدمےمیں پاکستان تحریک انصاف کی سئنیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 4روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

عدالت نےپولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیاگیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین نےکہاکہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد نےکہاکہ میں پی ٹی آئی کےساتھ رہوں گی۔

یاد رہےکہ گزشتہ سماعت میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نےپاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانے کا شوق دو نوجوانوں کی جان لے گیا
عدالت نےپولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ آج پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں