ٹیکس ڈیفالٹرگاڑیوں کے مالکان کو پکڑنے کیلئے انتظامیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

کراچی میں ٹیکس ڈیفالٹرز کو پکڑنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی۔ سندھ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کے مالکان کو پکڑنے کے لیے یہ خصوصی روڈ چیکنگ مہم شروع کی گئی ہے جو 7مارچ تک جاری رہے گی۔ڈائریکٹر جنرل آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگزیب پنہوار نے بتایا ہے کہ اس مہم کے لیے 8خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیمیں 37مختلف جگہوں پر ناکے لگائیں گی جن میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروک چورنگی، سنگر چورنگی، ڈی ایچ اے سیمٹری، سن سیٹ بلیوارڈ روڈ، طوبیٰ مسجد، سائٹ منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی، حب ریور روڈ، مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد و دیگر مقامات شامل ہیں۔دوسری طرف محکمہ ایکسائز پنجاب کی طرف سے ’ایکسائز آپ کی دہلیز پر‘ کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے ۔ پنجاب کے شہری اب اس ایپلی کیشن کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور براہ راست اراضی انتقال جیسے افعال سرانجام دے سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen − 9 =