عائشہ گلالئی کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان

لاہور(سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نےمسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عائشہ گلالئی نےچوہدری شجاعت حسین کےساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عائشہ گلالئی نےکہاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعےکی محافظ پاک فوج ہےاور پاکستان کا ہرایک شہری پاک فوج کاسپاہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ آج یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منایا جارہا ہے،میں شہداء کےورثا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ چوہدری شجاعت میرےلیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔

اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھےجنہوں نےکہاکہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ میں لوگ شامل ہو رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کو چار روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
عائشہ گلالئی2017میں پاکستان تحریک انصاف سےالگ ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں