حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں,سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سے مسائل کم نہیں ہوں گے، مہنگائی، بے روزگاری بڑھے گی۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ متنازع اور دھاندلی زدہ الیکشن سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگیا۔8فروری کی رات عوام کا حق دھڑلے سے چرایا گیا۔الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے۔قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ عوامی مینڈیٹ کی آخری ہائی جیکنگ ہے۔حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں۔سراج الحق کاکہنا تھا کہ حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔قوم پر مسلط کرپٹ ٹولہ کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 − one =