بدنام زمانہ ’پیس اینڈ پورن ہوٹل‘ لاوارث چھوڑ ے جانے کے بعد بھوت بنگلہ بن گیا

بدنام زمانہ ’پیس اینڈ پورن ہوٹل‘ مالک کی طرف سے لاوارث چھوڑ دیئے جانے کے بعد بھوت بنگلہ بن گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ہوٹل یورپی ملک کروشیا کے ’کے آر کے‘ نامی جزیرے پر واقع ہے جہاں کبھی دنیا کی بڑی بڑی شخصیات قیام پذیر ہوا کرتی تھیں۔ ان شخصیات میں مبینہ طور پر سابق عراقی صدر صدام حسین بھی شامل ہیں۔ اس ہوٹل میں شیمپین سے بھرے پول ہوتے تھے۔ جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں عیاشی کا ہر سامان میسر تھا۔ اس میں ایک کیسینو بھی موجود تھا۔ اپنے سابق مالک باب گوشیونی کے پاس رہتے ہوئے اس ہوٹل پر عروج کے دن تھے۔ 2010ء میں پینٹ ہاؤس میگزین کے بانی باب گوشیونی کی موت ہو گئی اور یہ ہوٹل لاوارث ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ ہوٹل مکمل طور پر بند پڑا ہے اور اس کی ہر چیز گل سڑ رہی ہے۔ باب گوشیونی نے یہ انتہائی لگژری ریزارٹ 3کروڑ 40لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ کرکے بنایا تھا۔ اس ہوٹل میں 2001ء کے بعد کوئی مہمان بھی قیام پذیر نہیں ہوا۔ یوگوسلاویہ جنگوں کے دوران اسے پناہ گزینوں کے لیے شیلٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں