صدر پیوٹن کے قتل کے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا

ماسکو(سٹار ایشیا نیوز )یوکرین کی ملٹری انٹیلیجنس سروس کےڈپٹی سربراہ کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کےحوالے سےدیے گئےبیان پر روس کا ردعمل سامنےآگیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ(Vadym Skibitsky)نےایک انٹرویو میں کہا تھاکہ پیوٹن محسوس کر رہےہیں کہ ہم ان کےقریب پہنچ رہے ہیں لیکن انہیں ڈر ہےکہ ان کو اپنےہی لوگ قتل کردیں گے۔

رپورٹس کےمطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلیجنس سروس کےڈپٹی سربراہ کےبیان کےبعد روس کےصدارتی محل کریملین کےترجمان نے کہا ہےکہ ہماری سیکیورٹی سروسز جانتی ہیں کہ وہ کیاکررہی ہیں۔

ترجمان نےایک انٹرویو میں کہاکہ یوکرین کی ملٹری انٹیلیجنس سروس کےڈپٹی سربراہ کا انٹرویو اس بات کی تصدیق کرتا ہےکہ یوکرین میں آپریشن کا آغاز کرنا روس کاحق تھا۔

انہوں نےکہاکہ یہ ایک تنازع ہےجسے یوکرین اور مغرب ایک بلا اشتعال جنگ کہتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس حملے کی مذمت
ترجمان نےمزید کہاکہ دہشتگرد حکومت اپنی دہشتگردانہ خواہشات کےبارے میں بات کررہی ہے، خصوصی فوجی آپریشن جائز سےزیادہ اور ضرورت سےزیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں