انڈونیشیاسے لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل،کراچی سے لاہور کیلئے پہلی پرواز

جکارتا ،انڈونیشیا سے پاکستان لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا جبکہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا گیا ایک ایئر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے۔ 7 فروری کو پاکستان لائے گئے طیارے کی رجسٹریشن AP-BLY ہے ، طیارے کی تزین و آرائش کا کام کراچی ایئرپورٹ پر مکمل کیا گیا، اس طیارے نے آج کراچی سے لاہور کیلئے پہلی پرواز کی۔پرواز پی کے 264 کے طور پر طیارہ صبح سوا 7 بجے کراچی سے لاہور پہنچا، طیارے سے لاہور کراچی کی شیڈول فلائٹ پی کے 303 آپریٹ کی گئی۔لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار رجسٹریشن اپ-بلز کا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ایئر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں