حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بجائے نجکاری کررہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ظلم، جبر اور استحصال کا نظام مزید نہیں چلے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لگاکر الیکشن کے نام پر مذاق کیا گیا۔حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بجائے نجکاری کررہی ہے، ظلم، جبر اور استحصال کا نظام مزید نہیں چلے گا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جنگل کا قانون ٹھیکیداری نظام کی شکل میں مسلط ہے، الیکشن میں مزدوروں کا کوئی حقیقی نمائندہ اسمبلی نہیں پہنچا،مزدوروں کے حقوق کو بنیادی انسانی حقوق میں شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × two =