ٹیکس ریکوری مہم تیز کرنے کیلئے پنجاب کے 10بڑے شہروں میں نگران افسر مقرر

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹیکس ریکوری مہم کو تیز کرنے کیلئے صوبہ پنجاب کے10بڑے شہروں میں نگران افسر مقرر کر دئیے ہیں، جاری احکامات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ریکوری مانیٹرنگ سیل کے امور کو چلانے اور پہلے سے جاری ریکوری مہم کو سپروائز کرنے کیلئے نگران مقرر کر دئیے ہیں، لاہور کے ریجن اے ، بی ، سی ، ڈی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد سمیر ، راولپنڈی ، گجرات اور گوجرانوالہ کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل شہزاد ، سرگودھا ، فیصل آباد اور ساہیوال کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر (ریویژن پٹیشن) ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن طاہرہ جاوید چٹھہ جبکہ ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد خالد حفیظ کو سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں