ایف بی آر نے برآمدکنندگان کے تمام تصدیق شدہ ریفنڈز جاری کر دیے

ایف بی آر نے 3 مارچ 2024 تک برآمدکنندگان کے تمام تصدیق شدہ ریفنڈز جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمد کنندگان کے 3 مارچ 2024 تک کے 65 ارب روپے کے تمام واجب الادا ریفنڈز جاری کر دیےہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 مارچ 2024 کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں،درآمدکنندگان کو جاری کردہ ریفنڈز سے برآمدات میں مزید بہتری اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔تجارتی تنظیموں اور برآمدی شعبوں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے معاشی خوشحالی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں