پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں سکینگ فیسٹیول اور سنو بورڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا.نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا اور ان مقابلوں میں بھرپور شرکت کی،سیاح برفباری سے خوب لطف اندوز ہوئے اور ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ملک بھر سے سیاحوں کی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ وطن عزیز پرامن ملک ہے جہاں سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے۔پاک فوج سول انتظامیہ کےساتھ ملکرسیاحوں کیلئے اس طرح کے تفریحی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔
