کراچی میں سفاک ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طالبعلم کو چہرے پر گولی ماری جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں طالب علم لاریب کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ڈکیتی و قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں درج کیا گیا کہ لاریب اور عابد گھر کی جانب گامزن تھے کہ 2 ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹ مار کی۔ لاریب نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے چہرے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔لاریب کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اسے بچایا نہ جا سکا۔ افسوس ناک واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مقامی ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا تھا۔
