Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت کی جانب سے سرحد پر بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی پر چین کا سخت ردعمل

چین نے بھارت کی جانب سے سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوج کی تعیناتی کو امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا، چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کا طرز عمل کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ حالات کو پُرسکون رکھنے یا ان علاقوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سبوتاژ کردے گی۔خیال رہے کہ بھارت نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں چین کے ساتھ متصل اپنی 532 کلومیٹر طویل متنازع سرحد پر مزید 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں