حکمران چلے ہوئے کارتوس ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ ہے ان کا ساتھ نہ دے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چلے ہوئے کارتوس ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ ہے ان کا ساتھ نہ دے۔نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق کا لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے، اسٹیبلشمنٹ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ غیر جانبدار ہو، گزشتہ ادوار میں ساری جماعتوں نے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دی، صرف جماعت اسلامی اصولوں پر کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں سے حساب کتاب کریں گے، 300 یونٹ بجلی ماہ مارچ میں فری نہ کئے گئے تو ہمارے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے۔ ہمارا بیانیہ پاکستان اور اسلام ہے، آنے والا وقت جماعت اسلامی کا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × 2 =