وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو آڈیو لیک معاملے پر طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے کے لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے، انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے میبنہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا۔ شاندانہ گلزار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے کارکن شعیب مرزا نے درخواست دی تھی جس پر انہیں طلب کیا گیا۔
