Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سابق شوہر کی دوسری شادی پر راکھی ساونت بول پڑیں

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی پر بول پڑیں۔راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے، عادل نے شادی کرلی،انہوں نے سومی خان سے کورٹ میرج کی ہے اور ان کے پاس کورٹ میرج کا سرٹیفکیٹ بھی ہے،عادل درانی اور سومی خان نے عوامی توجہ حاصل کرنے اور خبروں میں آنے کے لیے شادی کی ہے، وہ بھی بہت جلد پونم پانڈے کی طرح اپنی ویڈیوز ریلیز کرکے بتائیں گے کہ یہ سب ڈرامہ تھا۔دوسری جانب عادل درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُن کی دوسری نہیں بلکہ پہلی شادی ہے اور اُنہوں نے چُھپ کر نہیں بلکہ پوری دُنیا اور خاندان کے سامنے سومی خان سے شادی کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں

thirteen + twenty =