اداکارہ ماہرہ خان بہاولپور میں رکشے میں بیٹھ کر بازار پہنچیں اور کافی دیر شاپنگ بھی کی مگر کوئی ان کو پہچان نہیں سکا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہرہ خان کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ بہاولپور کی مارکیٹ میں شاپنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ وہ لوگوں کے آس پاس گھومتی رہیں مگر کوئی ان کو پہچان اس لئے نہ سکا کہ انہوں نے عبایا پہن رکھا تھا اور چہرے پر نقاب بھی تھا، حتیٰ کہ ان کی ٹیم کے لوگ ان کا نام بھی نہیں لے رہے تھے بلکہ انہیں بلو باجی کہہ کر پکار رہے تھے۔ ویڈیو میں ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کیساتھ رکشے کی سواری کا لطف بھی اٹھایا۔
