سرکاری افسران کو ڈی ایچ اے لاہور میں لگژری گھر دینے کا منصوبہ

حکومت پنجاب نے سرکاری افسران کو ڈی ایچ اے لاہور میں لگژری گھر دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق لاہور میں سرکاری افسران کے لئے ڈی ایچ اے میں فی کس 35 کروڑ روپے مالیت کے 127 نئے لگژری گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق لاہور میں افسران بالا کے لئے نئے لگژری گھروں کی تعمیر میں ڈی ایچ اے سے مدد لی جائے گی، 14 سو کنال زمین پر 127 نئے لگژری گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ 2 کنال کے ایک گھر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 + nine =