ویمن ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطانبق ویمنز ایشیا کپ 19 جولائی سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں شیڈول ہے، 8 ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان ، بھارت، یو اے ای اور نیپال شامل ہیں جبکہ پول بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائشیا اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 19 جولائی کو پاکستان کا نیپال سے جبکہ بھارت کا یواے ای سے میچ ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 جولائی کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 جولائی کو ہو گا۔
