مولانا فضل الرحمان ’’نیالاڈلہ‘‘ کس کو سمجھتے ہیں؟

سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے ملاقات میں بتادیا ہے کہ وہ اُنہیں نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن کا یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔مجھے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔ پی ٹی آئی کامجھ سے رابطہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعین ہونا چاہیے معاملات ہیں کیا، ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی۔یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں، ان اداروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گر جائے گی۔ جرم کوئی اور کرتا ہے سیاستدان اپنے سر ذمہ داری لے لیتے ہیں۔ ہم نے اپنی رائے دوستوں کیلئے قربان کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 + seventeen =