کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں دستی بم حملہ،عینی شاہد نے سب بتادیا

بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز گھر کے باہر دستی بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اقبال نامی شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیاگیا، مدعی اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں معذرور ہوں اور اپنا اسٹور چلاتا ہوں، افطار سے پہلے اپنے گھر کی فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا تھا، دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 چار ملزمان آئے،شاپر سے ہینڈ گرنیڈ نکال کر گھر کی فٹ پاتھ کی جانب پھینکا، میں نے ہینڈ گرنیڈ کو لات مار کر دور کیا تو وہ پھٹ گیا، موٹرسائیکل سوار چاروں افراد گلی سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ہینڈگرنیڈ پھٹنے سے مجھے ماتھے اور آنکھ پر چوٹیں آئیں، گلی میں گزرتے راہ گیر کامران کو بھی چوٹ لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × 3 =