Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں

شاہ چارلس کے بعد ان کی بہو شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر 23فروری کو منظرعام پر آئی۔ اس سے قبل وہ کئی ہفتے سے منظرعام سے غائب تھیں، جس پر کئی طرح کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔ تاہم 23فروری کو شہزادی کیٹ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے خود اپنی اس بیماری کے متعلق بتایا۔شہزادی کیٹ نے بتایا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کیموتھراپی کے ذریعے ان کا علاج جاری ہے۔ بکنگھم پیلیس کی طرف سے کچھ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ”شہزادی کیٹ کی ایک سرجری ہوئی، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں کینسر کی تشخیص ہو گئی۔“ بکنگھم پیلیس کی طرف سے کینسر کی قسم کے متعلق واضح نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ان کا علاج کس جگہ سے ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں