دبئی پولیس نے 202بھکاری گرفتار کر لیے، جن میں سے بیشتر سیاحتی ویزے پر متحدہ عرب امارات گئے تھے۔ خلیج ٹائمز دبئی پولیس کے بریگیڈیئر علی سلیم الشمسی نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں 112مرد اور 90خواتین ہیں جو خصوصی طور پر رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے لیے سیاحتی ویزوں پر متحدہ عرب امارات آئے تھے۔دبئی پولیس کے مطابق گرفتار بھکاریوں کو کم از کم5ہزار درہم (تقریباً 3لاکھ 79ہزار روپے) جرمانہ اور کم از کم 6ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ ان بھکاریوں کو ایک لاکھ درہم (تقریباً 75لاکھ 73ہزار روپے) تک بھی جرمانہ ہو سکتا ہے۔ بریگیڈیئر علی سلیم الشمسی کی طرف سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھکاریوں کے متعلق 901پر اطلاع دیں۔
