ایئرانڈیا نے شراب کے نشے میں بین الاقوامی پرواز اڑانے والے پائلٹ کو نوکری سے نکال دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پائلٹ تھائی لینڈ کے جزیرے فوکیت سے نئی دہلی آنے والی پراز لے کر آیا تھا۔ نئی دہلی ایئرپورٹ پر اس کا شراب کا ٹیسٹ کیا گیا تو پتا چلا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی۔ایئرانڈیا کی طرف سے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”ہم اس طرح کی چیزوں پر صفر برداشت کی پالیسی رکھتے ہیں۔ شرا ب پی کر جہاز اڑانے والے پائلٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ اسے نوکری سے ہی نہیں نکالا گیا بلکہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔“
