سابق ایم این اے کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے کیا کیا؟

سابق رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ان دنوں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی دوران سابق ایم این اے راؤ اجمل کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی جو وائرل ہو گئی۔ راؤ اجمل نے ویڈیو وائرل ہونے پر موقف اپنایا کہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے، انہوں نے یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا، میرٹ پر تفتیش کریں گے، قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × 1 =