سید علی ناصر رضوی کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ اس سے قبل گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔تبدیل کیے گئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے، اس دوران جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی بھی تحریک انصاف کے مظاہروں کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے۔علی ناصر رضوی کے چہرے اور ناک کی ہڈی بھی فریکچر ہوئی تھی جبکہ آنکھ پر چوٹ آنے سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔
