واشنگٹن(سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف امریکا کےرہنماؤں نےامریکی سینیٹر باب میننڈیز سےملاقات کی ہے۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)امریکا کی جانب سےایک بیان میں بتائی گئی ہے۔
اعلامیے کےمطابق پی ٹی آئی امریکا کےرہنماؤں سجاد برکی اورعاطف خان نےامریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےسربراہ باب میننڈیز سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
اعلامیےمیں بتایاگیا ہےکہ پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اورعاطف خان نےامریکی سینیٹر باب میننڈیز سےاپیل کی ہےکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِحال کا نوٹس لیں۔