وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے امتحانی سنٹر میں چھاپہ مار کر نقل کرنیوالے 5 افراد کو گرفتار کروا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں ایم آئی ہیپی سکول نیشنل ٹاؤن میں نقل کرنے کی شکایات مل رہی تھیں جس پر وزیرتعلیم پنجاب نے اچانک چھاپہ مارا۔بتایا گیا ہے کہ امتحانی سنٹر کا نگران عملہ نقل کے جرم میں ملوث پایا گیا، اچانک چھاپہ پڑنے پر سپرٹنڈنٹ بوکھلا گیا جبکہ باقی عملہ بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ بعض جعلی امیدواران بھی پیپر دیتے پائے گئے جس پر عملے اور طلبا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کروا دی گئی، نقل میں ملوث عملے کے 5 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا۔
