اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک کے باوجود قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے جبری طور پر روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی اجازت کے باوجود مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور جامہ تلاشی لینے کے بہانے نمازیوں کو روک لیا جس کے سبب کئی نمازی نماز جمعہ ادا کرنے سے محروم رہ گئے۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھرپور کوشش کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور نمازیوں بڑی تعداد اکٹھی ہو جانے کے سبب صحن میں بھی نماز پڑھنے کے انتظامات کئے گئے۔
