بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 34سال مکمل

بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 34سال مکمل ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اشفاق مجید وانی سے لےکر برہان وانی تک تحریکِ آزادی کی تاریخ خون سے لکھی جا رہی ہے،اشفاق مجید وانی5ستمبر1966کو سرائے بالا سرینگر میں پیدا ہوئے۔فٹبال،ٹیبل ٹینس اورمیراتھون کے بہترین کھلاڑی تھے۔1985میں بین الریاستی میرا تھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،1984میں معروف کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت سے بے حد متاثر ہوئے،23مارچ 1987کو مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کو انتخابات سے دور رکھنے کے لئے بھارتی فوج نے اشفاق مجید وانی اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے جواب میں اشفاق مجید وانی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن بن گئے،اشفاق وانی کی 3سالہ جدوجہد نے وادی کشمیر میں تحریکِ آزادی کی نئی روح پھونک دی،اشفاق وانی کی قیادت میں ہزاروں نوجوان بھارت کے غاصبانہ اقدام کے خلاف تحریکِ آزادی کشمیر میں شامل ہوئے۔بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق10ہزار سے زائد کشمیری نوجوان اشفاق مجید وانی سے متاثر ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہو ئے.30مارچ1990کو23سال کی عمر میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران سرینگر کے علاقے حَوّل میں جامِ شہادت نوش کیا،اشفاق مجید وانی نے1990میں رمضان المبارک کے تیسرے روزے جامِ شہادت نوش کیا،ا±ن کی ڈائری کے مطابق ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں شہادت ا±ن کی دلی خواہش تھی،اشفاق مجید وانی کی شہادت پر وادی بھر میں پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven − 8 =