اسلام آباد ہائیکورٹ نےجہلم اراضی سے متعلق نیب کیس میں فوادچودھری کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ،فوادچودھری کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت پیش ہوئے،فوادچودھری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
