پنجاب اسمبلی، سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کامیاب

پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر محمد اورنگزیب کامیاب ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہونے والے محمد اورنگزیب نے 128 ووٹ حاصل کئے۔ مصدق ملک بھی ٹیکنوکریٹ نشست پر 121 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ آج سینیٹ انتخابات کیلئے صبح 9بجے سے شام 4بجے تک پولنگ ہوئی، سندھ کی 12، پنجاب کی 5اور اسلام آباد کی سینیٹ کی 2نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جبکہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 + nineteen =