وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ،خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × three =