ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور سپیکر ہاؤس کے پی ایک سزا یافتہ مجرم کے ’’منشی ہاؤس‘‘ بنے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا التوا صوبائی حکومت کیلئے باعث شرم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر پختونخوا اسمبلی آئین توڑنے کے مرتکب ہو چکے ہیں،عدالتی احکامات کے باوجود نومنتخب خواتین اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے سے آئینی بحران پیدا ہوگیا،نومنتخب اراکین سے فوری حلف لیا جائے ورنہ سپیکر اور صوبائی حکومت کیلئے بڑی مشکلات پیدا ہونگی۔
