ایس ایچ او کو زخمی کرنیوالا زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس کا دعویٰ

کندھ کوٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایچ او بی سیکشن کو زخمی کرنیوالا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی حراست میں ملزم فیضو عرف بگی مارا گیا جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم فیضو عرف بگی نے سبزوئی کے ہمراہ کارروائی کی تھی، ایس ایچ او بی زخمی ہو گیا تھا۔پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم فیضو کے ساتھیوں نے فائرنگ کی جس کے سبب زیر حراست ملزم فیضو مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × two =