پی ٹی آئی کااسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں مہلک/زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے، ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × one =