وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام اور ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان ایران کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔وزیراعظم نے تجارت، توانائی تعاون، سڑک اور ریل رابطے، ثقافتی تبادلے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون پر زوردیا،وزیراعظم کی جانب سے سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔
